حق پرست ایم پی اے عدنان احمدکا تعلیمی اداروں کی سیکورٹی بڑھانے اور سیکورٹی پلان ترتیب دینے کے سلسلے میں اجلاس

بدھ 4 فروری 2015 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء)حق پرست ایم پی اے عدنان احمد نے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس کیا ۔ اس موقع پر تمام گلشن اقبال میں موجود پرائیوٹ اسکولز کی انتطامیہ، پولیس اور رینجرز کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم پی اے عدنان احمد نے تعلیمی اداروں کے تحفظ کیلئے ہدایات دیں جس میں تمام اسکولوں کے باہراور اندر سیکورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے کہا گیاجس میں اسکول کے اطراف پولیس و رینجرز کی نفری کے ساتھ ساتھ اسکول کے باہر ماہر سیکورٹی عملہ کو تعینات کرنے کی ہدایات کی۔

حق پرست ایم پی اے عدنان احمد نے اس موقع پر کہا کہ ان تمام انتظامات کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور طالب عملوں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بنیادی تربیت دی جائے تاکہ کسی ناگزیر واقعے سے بہتر طور پر نمٹا جاسکے مزید انہوں نے اسکولوں ، کالجوں کے اطراف قائم تمام تر تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خاتمے کی ہدایات کیں۔