پنجاب یونیورسٹی کی مین لائبریری کی دوسری منزل کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

بدھ 4 فروری 2015 18:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر مجاہد کامران نے گزشتہ روز مین لائبریری کی دوسری منزل کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں سردار خالد ابرہیم، پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر محمد سلیم ، پروفیسرڈاکٹر ظہور احمد اظہر، پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد ذکریا، چیف لائبریرین حسیب احمد پراچہ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شاہد منیر، خزانہ دار راؤ محمد شریف، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ انجینئرطارق مجید قریشی، چیف انجینئر جمیل احمد چوہدری اورسینئر فیکلٹی و انتظامی عہدیداران نے شرکت کی ۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر مجاہدکامران نے کہا کہ لائبریری پنجاب یونیورسٹی کا دل اور دماغ ہے جس کی وسعت سے زیادہ سے زیادہ اساتذہ و طلبہ کو فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لائبریری کے تعمیراتی کام کے لئے منسٹر پلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ احسن اقبال اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کوہدایت تعمیراتی کام تیزی سے کرنے کی ہدایت کی۔

چیف لائبریرین حسیب احمد پراچہ نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی لائبریری طلبہ ، اساتذہ اور سکالرز کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ یہ پاکستان کی بڑی یونیورسٹیوں میں ہے جس میں تقریباً ایک ہزار کے قریب افراد روزانہ کی بنیاد پر آتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پڑھنے والوں کی تعداد اورنئے مضامین کی آمد کے باعث اس کی وسعت وقت کی ضرورت تھی جس کے لئے وہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں۔چیف انجیئنر جمیل احمد چوہدری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 19کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی عمارت میں ویڈیو کانفرنس ہال، سیپرٹ روم،آرکائیو، کیفی ٹیریاکے علاوہ مزید سہولیات سے لیس ہے۔

متعلقہ عنوان :