کوئٹہ، ساز ش کے تحت پرائمری سکولز کو دیگر علاقوں میں منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،شہری

بدھ 4 فروری 2015 18:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) خضدار میں پی جی ای بی پروگرام کے تحت منظور شدہ پانچ پرائمری سکولز کو تبدیل کرنے کا اندیشہ ، گورنمنٹ ٹیچرز نے من پسند فوکل پرسن تعینات کرنے کے لئے درخواست بھی دیدی ،شہریوں کی جانب سے تشویش کا اظہار ۔ خضدار کے علاقہ کھنڈ باغبانہ اور کوشک میں پروموٹنگ گرلز ایجوکیشن بلوچستان کے تحت پانچ پرائمری اسکولز کی ضرورت کے تحت منظوری دیدی گئی تھی ۔

تاہم اب مقامی علاقوں میں آباد لوگوں کے مطابق ایک ساز ش کے تحت ان پرائمری اسکولز کو دیگر علاقوں میں منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں کلی یار محمد مولہ اور یوسف آباد باغبانہ سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ ٹیچرز براہ راست ملوث ہیں۔ حالانکہ ان خامیوں اور ناانصافیوں کی وجہ سے قبل ازیں نا اہل فوکل پرسن کو بھی بر طرف کیا گیا تھاجس کے بعد ایک اور غیر علاقائی فوکل پرسن کو تعینات کرنے کے لئے متعلقہ ٹیچرزنے بھاگ دوڑ شروع کرکے مرضی و منشاء کے پروگرام تشکیل دینے اور پرائمری اسکولز تبدیلی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

متعلقہ علاقوں کے لوگوں نے الزام عائد کیا کہ چند ایک گورنمنٹ ٹیچرز اس حوالے سے پیسے کی لالچ میں بھی آچکے ہیں ۔ اگر ان پرائمری اسکولز کو منسوخ کیا گیایا نا اہل اور غیر علاقائی فوکل پرسن تعینات کیا گیا تو اس سے نہ صرف سینکڑوں بچے تعلیم سے محروم ہوجائیں گے بلکہ اس پی جی ای بی کے کردار پر سوالیہ نشان بھی لگ جائیگا ۔جس کے خلاف احتجاج کیا جائیگا۔