بدین شہر سمیت ضلع بھر میں بجلی کا بدترین بحران

بدھ 4 فروری 2015 20:16

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 4فروری۔2015ء) بدین شہر سمیت ضلع بھر میں بجلی کا بدترین بحران ،شہروں میں 18گھنٹوں سے زائد اور دیہاتوں میں 20گھنٹوں سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ سے روزمرہ کاربار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، رکنِ قوم اسمبلی اور سابق اسپیکر قومی اسیمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج اور غیر اعلانیہ لودشیڈنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے احتجاج کے جواب میں وفاقی وزیر و پانی بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ بدین میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ جس کے جواب میں ڈاکٹر فہمیدہ نے کہا یہ غلط ہے، وزیر صاحب بدین آئیں تو اُن کو پتہ چل جائیگا کہ بدین کی عوام کس عذاب سے گذر رہی ہے۔ کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے جس کے باعث محنت کش طبقے کو بے روزگاری کا سامنہ ہے، عوام پریشان ہے اور اب ہم عوام کے ساتھ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :