کراچی،نیو دھابیجی پمپ ہاؤس کے ٹھیکے کے حوالے سے دائر درخواست پر16 فروری تک چیئرمین واٹر بورڈ اور حکومت سندھ کو نوٹس جاری

بدھ 4 فروری 2015 20:49

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر نے واٹر بورڈ کے نیو دھابیجی پمپ ہاوس کے ٹھیکے کے حوالے سے دائر درخواست پر16 فروری تک چیئرمین واٹر بورڈ اور حکومت سندھ کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں این جی او کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ کراچی کو10 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کے لیے نیو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے نام سے پمپنگ اسٹیشن قائم کئے جانے کے لیے ٹینڈر دیئے جارہے ہیں لیکن اس میں غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر دیئے جانے کا خدشہ ہے کیونکہ جس کمپنی کو ٹھیکہ دیا جانا ہئے اس کی سرپرستی با اثر افراد کرہے ہیں لیکن اس میں اقربا پروری سے اس منصوبے کو ہی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ عوام کو بھی پریشانی کا سامنا اور سرکاری خزانے کو نقصان اٹھانا پڑئے گا۔

لہذ امذکورہ منصوبے کے لئے ماہر افراد کی نگرانی میں شفاف طریقے سے ٹینڈر جاری کئے جائیں۔مذکورہ درخواست پر عدالت نے سماعت 16 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے چیئرمین واٹر بورڈ ،حکومت سندھ اوردیگر سے جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :