دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر اخلاقی اور دیگر سپورٹ جاری رکھیں گے ،اکیسویں آئینی ترمیم کی ہر سطح پر مخالفت کرینگے،مولانا فضل الرحمن

بدھ 4 فروری 2015 21:37

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر اخلاقی اور دیگر سپورٹ جاری رکھیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) جے یو آئی (ِف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے اکیسویں ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جو قومی یکجہتی وجود میں آئی تھی اکیسویں آئینی ترمیم کا نیا قانون سامنے لاکر اس کو امتیازی بنانے کی کوشش کی گئی ہے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر اخلاقی اور دیگر سپورٹ جاری رکھیں گے تاکہ سیاسی عمل کو نقصان نہ پہنچ سکے تاہم اکیسویں آئینی ترمیم کی ہر سطح پر مخالفت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :