ڈیرہ غازیخان،خسرہ کے غلط انجکشن لگتے ہی دو جڑواں بہن بھائی جاں بحق ،

ورثاء کا محکمہ صحت کی نا اہلی اور غفلت برتنے پر احتجاج ،وزیر اعلٰی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 4 فروری 2015 22:26

ڈیرہ غازیخان،خسرہ کے غلط انجکشن لگتے ہی دو جڑواں بہن بھائی جاں بحق ..

ڈیرہ غازیخان( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) خسرہ کے غلط انجکشن لگتے ہی دو جڑواں بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ورثاء کا محکمہ صحت کی نا اہلی اور غفلت برتنے پر احتجاج ۔وزیر اعلٰی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی نواحی بستی ملانہ میں محکمہ صحت کے اہلکاروں نے اللہ نواز نامی شخص کے دوجڑواں بچوں عثمان اور خنسہ بی بی جن کی عمریں تین تین ماہ تھی کو خسرہ کے حفاظتی انجکشن لگائے جس پر تھوڑی دیر بعد بچوں کے حالت بگڑ گئی جس سے دونوں بہن بھائی جابحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ورثا ء نے محکمہ صحت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلٰی پنجاب اور وزیر صحت سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ورثاء کا کہنا ہے کہ ہمارے تین ماہ کے بچوں کو خسرہ کے حفا ظتی انجکشن لگائے گئے تھوڑی دیر بعد ہی بچوں کے منہ سے خون اور جھاگ نکل آئی جس کے تھوڑی دیر بعد ہی دونوں بچے دم توڑ گئے محکمہ صحت کے ای ڈی او ڈاکٹر منور عباس کا کہنا ہے کہ خسرہ حفاظتی انجکشن تین ماہ کے بچوں کو نہیں لگائے جاتے بلکہ چھ ماہ کے بچوں کو لگائے جاتے ہیں واقعہ کے ذمہ داران اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کر کے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :