وفاقی وزیر کا مرکزی امام بارگاہ کا دورہ اور شہیدوں کے ورثا سے تعزیت،

دہشت گردی پاکستان اور اسلام سے دشمنی ہے اور دہشت گرد ی گزشتہ مارشل لاء کا تحفہ ہے،احسن اقبال

بدھ 4 فروری 2015 23:40

شکارپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) وفاقی وزیربرائے پلاننگ،ڈویلپمنٹ احسن اقبال بدھ کو شکارپور پہنچ کرشکارپور سانحہ میں شہید ہونے والوں کے متاثرالواحقین سے تعزیت کی اور امام بارگاہ مسجد کا معائنہ کرنے کے بعد امام بارگاہ کے متولی بھی تعزیت کی ۔اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ دہشت گردی پاکستان اور اسلام سے دشمنی ہے اور دہشت گرد ی گزشتہ مارشل لاء کا تحفہ ہے جبکہ دہشتگرداسلام اور ملک دشمن قوتوں کے پیروکارہیں وہ اپنے آقاؤن کی ہدایات پر پاکستان کا امن تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں کیونکہ پاکستان ایک جھموری اور جوہری طاقت بن چکا ہے جوکہ دشمنوں سے برداشت نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر آعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک جھموریت کی درست راہ پر گامزن ہے انہوں نے مزیدکہاکہ ملٹری سول حکومت اور سیاسی تنظیموں اور پوری قوم کے درمیاں اتحاد اور اتفاق قائم ہوجانے پر ہمارہ ملک بڑے قوت بن چکا ہے جس سے ملک کے اندر پیدا ہونے والی دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس پالیسیاں بنائی جاچکی ہیں اور عسکری اور عوامی حکومت مل کر نیشنل سیکیورٹی ایکشن پلان کے ذریعے دہشتگردی کا قلعکمہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ وفاقی اور سندھ حکومت مل کر شکارپور سانحہ میں ملوث دہشتگردون کی تلاش جاری رکھیں گے جبکہ شکارپور میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں بے گناہ انسانون کی جو شہادتیں ہوئی ہیں ان پر سخت دکھ اور افسوس ہوا ہے اور ان کی شہادتون کو کسی بھی قیمت پررائیگان نہیں ہونے دیاجائے گا۔انہوں نے بتایاکہ اس سانحہ کے متعلق چند شواہد مل چکے ہیں جلد ہی خود کش دھماکے میں ملوث دہشتگرد اور ان کے ساتھے جلد گرفتارکیئے جائیں گے۔انہوں نے خاص طور پر شکارپور کے اورعام طور پر صوبہ سندھ کی عوام کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت ان کے دکھ سکھ میں برابر کی شریک ہے صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔