محمدالیاس چوہدری کی ہولاڑبرج پر انسانی ہاتھوں کی زنجیرکے پروگرا م میں خصوصی شرکت

جمعرات 5 فروری 2015 16:17

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء)مشیرحکومت وامیدواراسمبلی حلقہ1محمدالیاس چوہدری نے ہولاڑبرج کے مقام پربنائے جانے والی انسانی ہاتھوں کی زنجیرکے پروگرا م میں خصوصی شرکت کی،وہ علی الصبح ہی ہولاڑکے مقام پرپیپلزپارٹی کے جیالوں کے ہمراہ پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے دونوں اطراف کہوٹہ،سہنسہ وکوٹلی سے آنے والی سیاسی سماجی وانتظامی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں انسانی زنجیرکے پروگرام کے مہمانان خصوصی وزیرخوراک جاویداقبال بڈھانوی اورمشیرحکومت محمدالیاس چوہدری تھے جبکہ کہوٹہ کی طرف سے راجہ ظہوراکبرکوبھی مہمان خصوصی رکھاگیاتھاتقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنرچوہدری شوکت علی نے کی کہوٹہ ضلع کوٹلی وسہنسہ کے مقامات سے پی پی پی ،مسلم کانفرنس،جماعت اسلامی،ن لیگ کے کارکنان سمیت میڈیاکے نمائندگان کی بھی کثیرتعدادنے شرکت کی ہولاڑپل کومختلف بینرزسے بھی سجایاگیاتھاتقریب10بجے سے لے کر12:30بجے تک جاری رہی۔