پیپلزپارٹی کے بانی ایم ایل اے پیر سید نثار حسین شا ہ کی دوسری برسی

جمعرات 5 فروری 2015 16:18

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء)بانی ایم ایل اے پی پی پی آزادکشمیرپیرسیدنثارحسین شاہ جدوجہد،ایثاروفار کی علامت اورگڑھی خدابخش بھٹو کے شہداء قبرستان میں سوئے ہوئے فخرایشیاء اوردخترمشرق کے نظریات کے امین قلندراوردرویش انسان تھے،پیرصاحب کے صاحبزادگان نے بھی اپنے والدکی طرح پیپلزپارٹی کاپرچم سربلندرکھا پیرصاحب اوران کے صاحبزادگان کی جدوجہدکامحور،مزدور،کسان،طلبہ اور مظلوم کے حقوق کاحصول رہاپیرصاحب نے پیپلزسیکرٹریٹ قائم کرکے اسی مظلوموں کی امیدوں کامرکزاوربھٹوزکاقلعہ بنایاان خیالات کااظہارپیپلزپارٹی کے بانی ایم ایل اے پیرسیدنثارحسین شاہ کی دوسری برسی کے موقع پرمنڈی پیراں میں پیرصاحب کے آستانہ پرمنعقدہ برسی کے سالانہ اجتماع سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا-برسی اجتماع سے مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری،خواجہ عطامحی الدین،پیرصاحب کے صاحبزادگان سیدمظہرکاظمی ایڈووکیٹ، سیدفرحت کاظمی ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری خورشیداحمدقادری،سابق پی پی پی ٹکٹ ہولڈرسردارآفتاب انجم ایڈووکیٹ،لیگی رہنماسلیم ملک،نصیرراٹھور،لبریشن فرنٹ یورپ کے ترجمان ایوب راٹھور، صدیق راٹھور،ممتازراٹھور،پبلک پراسیکیوٹرمحمدعلی راٹھور،پی پی پی رہنمامشتاق منہاس،مرکزی صدرانجمن تاجران ملک یعقوب،پی پی پی رہنماملک سلیم منہاس، سیدتبارک ایڈووکیٹ، طارق داؤد،حنیف قیصر،سابق چیئرمین پی ایس ایف ظہیرچوہدری سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا،وزیرماحولیات شازیہ اکبرنے بھی برسی تقریب میں شرکت کی،مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری نے اپنے خطاب میں پیرصاحب کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پیرصاحب نے ساری زندگی نظریہ فکرکے لیے گزاری بھٹوازم سے وفانبھائی پارٹی پرچم کوسربلندرکھا ان کے صاحبزادگان نے بھی بھٹوازم سے عشق نبھایاپیرصاحب کاآستانہ عالیہ مظلوم طبقات کے لیے پناہ گاہ تھی ایسی شخصیات صدیوں بعدپیداہواکرتی ہیں خواجہ عطامحی الدین قادری نے کہاکہ پیرصاحب بھٹوشہیداوربے نظیربھٹوشہید کے جانثارساتھی تھے آپ نے سادہ زندگی گزاری مظلوم طبقات کی خدمت کی اوروہ مشن ان کے صاحبزادگان نے بھی جاری رکھاہواہے مسلم لیگ ن کے خورشیدقادری نے کہاکہ پیرسیدنثارحسین شاہ صاحب نے خودغرضی اورلالچ کی سیاست نہیں کی وہ سیاست کوعبادت کادرجہ دیتے تھے اپنی پارٹی کے ساتھ وفا نبھائی سیدمظہرکاظمی ایڈووکیٹ اورسٹی صدرپی پی پی سیدفرحت کاظمی نے کہاکہ اپنے والدکے مشن کوجاری رکھیں گے مظلوم طبقات کی خدمت کامشن جاری رہے گاگڑھی خدابخش بھٹو کی سرزمین میں سوئے ہوئے شہداء کے ساتھ وفاکے رشتے قائم رکھیں گے سابق پی پی پی ٹکٹ ہولڈرسردارآفتاب انجم ایڈووکیٹ نے کہاکہ پیرصاحب وفا،جدوجہدکی علامت تھے غریبوں مزدوروں کسانوں کے ساتھی تھے ملک سلیم ایڈووکیٹ نے کہاکہ پیرسیدنثارحسین شاہ صاحب ایک نظریہ اوراپنی ذات میں انجمن تھے مرحوم نے دکھی انسانیت کی ہمیشہ خدمت کی ہے لبریشن فرنٹ یورپ کے ترجمان ایوب راٹھور،مرکزی رہنماانجمن تاجران ملک یعقوب،مشتاق منہاس،سیدعلی اظہرشاہ ودیگرنے کہاکہ پیرصاحب ایک تاریخ تھے اورتاریخ ہمیشہ زندہ رہتی ہے پیرصاحب نے وفااورمحبت کادرس دیاانہوں نے ہمیشہ غریبوں،مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑی وہ بھٹوشہیدکے ساتھی تھے اورعوام کے حقوق کے لیے آوازبلندکرتے رہے ان کے صاحبزادگان بھی ان ہی کے نقش قدم پرچل رہے ہیں مقررین نے پیرسیدنثارحسین شاہ صاحب کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کوسراہا۔