اہل سنت والجماعت دہشتگردی کا شکار ہیں، کراچی میں کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، مولانا رمضان مینگل

جمعرات 5 فروری 2015 17:33

مچھ) اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء(اہل سنت والجماعت بلوچستان کے صدر مولانا رمضان مینگل نے کہا ہے کہ اہل سنت والجماعت دہشتگردی کا شکار ہیں کراچی میں کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ مچھ میں قرآن کی بے حرمتی و شہید قدیر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے،ایکشن پلان پر تحفظات ہیں صحابہ کرام کے ناموس کا دفاع جزو ایمان ،ملک میں خلفائے راشدین کے نظام کا نفاذچاہتے ہیں،مدارس تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں،دہشتگردی سے جوڑنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مچھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اسموقع پر اہل سنت والجماعت کے ضلعی رہنماء مولانا رحمت اللہ انقلابی مفتی شکراللہ معاویہ حاجی نادر معاویہ ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اہل سنت والجماعت نے قائدین سمیت ہزاروں کارکنوں کی قربانیاں پیش کرکے صحابہ کرام کے ناموس کی دفاع اور ملک میں خلفائے راشدین کے نظام کی نفاذ کی موقف پر پیچھے نہیں ہٹیں بلکہ مزید اس پر مضبوط ہوئی کراچی میں گزشتہ روز کارکنوں کی ٹارگٹ گلنک اور مچھ میں شہید کارکن حافظ قدیر کے تاحال قاتلوں کی عدم گرفتاری قابل مذمت ہے کچھی انتظامیہ مکمل ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے مچھ میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بلاتفریق غیر جانبدارانہ کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام کشمیروں سے 5فروری کو یکجہتی کے طور پر منائے جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایران امریکہ عالمی دہشتگرد اور مسلمانوں کی ازلی دشمن ہیں ایکشن پلان بارے سوال پر مولانا رمضان مینگل کا کہنا تھا کہ ایکشن پلان صرف مدارسوں کیخلاف بنائی گئی ہے جس پر مذہبی جماعتوں نے اپنی تحفظات سے حکومت کو آگاہ کیا ہے ایکشن پلان کے تحت تمام دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کیے جائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں دہشتگردی کو مذہب سے جھوڑنا کسی طرح درست عمل نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :