جامعہ کراچی،شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے تحت اسٹوڈنٹس ایگزیکٹو کونسل کے انتخابات

جمعرات 5 فروری 2015 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) پاکستان کے موجودہ سیاسی اور سماجی حالات کے پیش نظر جامعات میں طلبہ کی قائدانہ صلاحیتوں کو جلابحشنے کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔جامعات میں طلبہ کے مابین انتخابات نہ صرف جامعہ اور شعبے میں امن قائم کرنے میں مدددیتے ہیں بلکہ طلبہ میں اپنے منشور کے ذریعے مثبت سوچ کی عکاسی کرنے اور فتح یا شکست سے ہمکنار ہونے کی صورت میں عفودرگزرسے کام لینے اوررواداری کی تربیت بھی حاصل کرپاتے ہیں،ان خیالات کا اظہار رئیس کلیہ نظمیات وانصرام پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے تحت اسٹوڈنٹس ایگزیکٹو کونسل (SEC ) کے انتخابات برائے 2015 ء کے موقع پر کیا۔

انتخابات چیئر مین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر شبیب الحسن اورمصطفی حیدر کی زیر نگرانی میں منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

انتخابات کے نتائج کے مطابق ایم پی اے کے عمران انور برائے صدر،بی پی اے کی شفق زہرہ برائے جنرل سیکریٹری،بی پی اے کی آمنہ کریم اور محمد حارث برائے جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔صدر کے عہدے کے لئے عمران انور نے 129 جبکہ دوسرے نمبر پر علی شفیع نے 99 ووٹ حاصل کئے۔جنرل سیکریٹری کے لئے شفق زہرہ نے 113 جبکہ دوسرے نمبر پر یمنہ بتول نے 76 ووٹ حاصل کئے۔جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے کے لئے آمنہ کریم 187 اورمحمد حارث152 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :