جامعہ بنوریہ عالمیہ میں طلبہ کے مابین سالانہ تقریری مقابلہ کا انعقاد ،

مختلف درجات کے مختلف طلبہ نے عربی اردو تقریری مقابلے میں حصہ لیا

جمعرات 5 فروری 2015 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء)جامعہ بنوریہ عالمیہ میں جمعرات کو طلبہ کے مابین سالانہ تقریری مقابلہ کا انعقاد مرکزی جامع مسجدمحمدی میں ہوا ،جس میں مختلف درجات کے مختلف طلبہ نے عربی اردو تقریری مقابلے میں حصہ لیا ،اردوزبان میں تقریری مقابلے میں اول پوزیشنساجداللہ ،دوم شیراز آفریدی اورسوم محمدعثمان نے حاصل کی جبکہ عربی زبان میں تقریری مقابلے میں اول پوزیشن رضوان،دوم عارف عبدالرحمن اور حکمت اللہ نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔

اس موقع پر ناظم تعلیمات مولاناعبدالحمید غوری نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز انعامات تقسیم کیے اور کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں فن خطابت اسلام کی نشروع و اشاعت کا بہترین ذریعہ ہے ،طلبہ اسلام کے پیغام امن کو دنیابھر میں پھیلانے کے لیے وعظ وتقریرپرعبورحاصل کریں اورتصادم کے بجائے مثبت اندازمیں سیرت کوعام کریں۔

(جاری ہے)

انھو ں نے کہاکہ حضور ﷺ کی ذات کو ساری دنیا کے مذاہب مانتے ہیں کہ اللہ کے نبی کی سیرت پر چل کر ہی دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتاہے ، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے ذریعے عالم اسلام کے دلوں کو مجروح کیا جارہاہے اور ہمارے مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،مغرب پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ تعصب وجانب داری کارویہ اپنائے ہوئے ۔

مقابلوں کے اختتام پرمہمان خصوصی شیخ الحدیث مولاانا عزیز الرحمن ہزاروی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا پیغام عالم دنیاکیلئے امن کا پیغام ہے ، اس پیغام کو پھیلانے کیلئے ہی تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا جاتاہے تاکہ طلبہ میں وہ پوشیدہ صلاحتیں نکھر کر آئیں ۔ انہوں نے کہاکہ مدارس بے لوث ہوکر دین اسلام کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں عالم اسلام کو مبلغ ، مقرر محدث اور مفسر دے رہے ہیں ان کے خلاف دہشت گردی کا الزام عالم اسلام کو اسلامی تعلیمات سے دور کرنا کیلئے ہے ، برحال ہمیں ان الزمات سے بے پروا ہوطلبہ میں طلبہ اور علماء کو وقت کے تقاضوں کے مطابق علمی مہارت حاصل کرنی ہے ،اس موقع پرنگران اعلیٰ بزم کمیٹی مولانا محمد یارربانی ،مولاناعزیزالرحمن عظیمی،مولاناعبیدالرحمن روٴفی ،مفتی عبیداللہ،مولاناصابرالرحمن،مفتی فصیح اللہ اورمولانامحمدجہان یعقوب سمیت دیگر جامعہ بنوریہ عالمیہ اساتذہ بھی موجود تھے۔