قتل ہونیوالی ماں ،اسکی دو بیٹیوں اور خود کشی کرنیوالے شخص کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل ، لاشیں ورثاء کے حوالے،
مقتولہ فریدہ کوپیٹ میں 3گولیاں ماریں گئیں، مائرہ کو ایک گولی گردن میں لگی،نائرہ کو ایک دائیں طرف پسلی میں اور دوسری سر پر لگی، ملزم بشیر نے اپنے دائیں طرف کنپٹی پرگولی مارکر خودکشی کی،پولیس نے تین خواتین کے قتل اور خودکشی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ، ملزم بشیرکے موبائل فون اورمائرہ کے فون پر ایس ایم ایس کاریکارڈ حاصل کر لیا گیا ، بشیر میسجز کے ذریعے مائرہ کو ملنے پر اصرار کرتا تھا، بشیر کی پستول سے 7گولیاں نکلیں،گاڑی سے ملنے و الی سی ڈی 4جگہ سے ٹوٹی ہوئی جسے فرانزک معائنے کیلئے بھیج دیا گیا ہے ‘ انکشافات
جمعرات 5 فروری 2015 20:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے باہر قتل ہونے والی ماں اور اسکی دو بیٹیوں اور خود کشی کرنے والے شخص کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل کر لی گئی ۔ذرائع کے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ فریدہ کوپیٹ میں 3گولیاں ماری گئیں، 20 سالہ مائرہ کو ایک گولی گردن میں لگی اور 22سال کی نائرہ کو ایک دائیں طرف پسلی میں اور دوسری سر پر لگی۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے سے قبل فریدہ کی بشیر سے ہاتھا پائی بھی ہوئی اور اس کے بعد فریدہ کے کاندھی پر گولی لگی جس وجہ سے اس کی موت ہوئی جبکہ ملزم بشیر نے اپنے دائیں طرف کنپٹی پرگولی مارکر خودکشی کی۔ دوسری جانب ماں بیٹیوں سمیت 4افراد کی ہلاکت سے متعلق اہم انکشافات بھی سامنے آئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزم بشیرکے موبائل فون اورمائرہ کے فون پر ایس ایم ایس کاریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے ، بشیر میسیجز کے ذریعے مائرہ کو ملنے پر اصرار کرتا تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.