Live Updates

تحریک انصاف میں اختلافات، سندھ کے نائب صدور مستعفی

جمعرات 5 فروری 2015 20:16

تحریک انصاف میں اختلافات، سندھ کے نائب صدور مستعفی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5فروری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی سندھ قیادت میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ پارٹی کے نائب صدور عنایت خٹک اور شاہ نواز جدون مستعفی ہو گئے ہیں جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی کے فیصلوں میں انہیں شامل نہیں کیا جا رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نائب صدر عنایت خٹک کا کہنا تھا کہ سندھ میں تنظیم سازی سے متعلق کوئی کام نہیں کیا گیا جبکہ شاہ نواز جدون نے الزام لگایا کہ سندھ کی قیادت کو پارٹی کے فیصلوں میں شامل نہیں کیا جا رہا ہے۔ دونوں نائب صدور نے پارٹی کارکن کی حیثیت سے کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات