وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے سول سوسائٹی کے اراکین گرفتار

جمعرات 5 فروری 2015 22:47

وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے سول سوسائٹی کے اراکین گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5فروری۔2015ء) وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے والے سول سوسائٹی کے ارکان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی جبران ناصر کی قیادت میں شکار پور میں ہونے والے خود کش حملے کے بعد سے دھرنا دیئے ہوئے تھی تاہم حکومتی ارکان سے ملاقات کے بعد دھرنا ختم کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم آج اہل سنت والجماعت کی طرف سے یوم کشمیرکے حوالے سے ریلی نکالے جانے کے بعد دھرنا دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

سول سوسائٹی کا مطالبہ ہے کہ اہل سنت والجماعت کو ملک میں سرگرمیاں کرنے سے روکا جائے۔ دوسری جانب اہل سنت والجماعت کے رہنماء اورنگزیب فارقی سے پولیس کی سکیورٹی واپس لینے پر ان کی جماعت بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے ہی دھرنا دیئے ہوئے ہے۔ واضح رہے جبران ناصر اسلام آباد میں لال مسجد کے باہر ہونے والے مظاہروں کی بھی قیادت کرتے رہے ہیں۔