بنوں،شمالی وزیرستان کا آئی ڈی پی نقل مکانی کے دوران غائب 18لاکھ روپے کیلئے ترس گیا

جمعرات 5 فروری 2015 23:14

بنوں،شمالی وزیرستان کا آئی ڈی پی نقل مکانی کے دوران غائب 18لاکھ روپے ..

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء ) شمالی وزیرستان آئی ڈی پی نقل مکانی کے دوران غائب ہونے والے 18لاکھ روپے کیلئے ترس گیا ضلعی اورپولیٹیکل انتظامیہ کے دفاترکے چکرلگانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی حکومت میری تمام جمع پونجی دلانے کیلئے ہمدردانہ اقدامات اُٹھائے ان خیالات کااظہار شمالی وزیرستان ایجنسی میرعلی کے رہائشی نعیم اللہ نے بنوں پریس کلب آکر میڈیاکے نمائندوں سے کیا نعیم اللہ نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب شروع کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی ہم نے نقل مکانی کی اورشمالی وزیرستان سے نکلتے ہی ایف آربنوں کے سیدگی چیک پوسٹ پرجامہ تلاشی لی گئی تاہم جب ہم وہاں سے ڈاڈیوالہ پہنچے اور اپناسامان چیک کیا تو بیگ میں پڑے 18لاکھ روپے کی نقدی غائب پائے گئے جس کے بعد نقد رقم کی تلاش میں جگہ جگہ پھیرامگر کہیں پتہ نہیں چلا اس سلسلے میں گورنر خیبر پختونخوا ،کمشنر بنوں عسکری حکام پولیٹکل انتظامیہ پولیس حکام اورایف ڈی ایم اے کے حکام سے تحریری طور پر مطالبہ کیا ہے کہ میری تمام زندگی کی جمع پونجی گم ہوگئی ہے میری مددکی جائے لیکن کسی طرف سے بھی کوئی مثبت جواب نہیں ملا اورآخر کار امداد کیلئے میڈیا کا سہارا لے رہاہوں حکومت میرے خاندان کو کسی کے محتاج ہونے سے بچائے

متعلقہ عنوان :