ڈیرہ مراد جمالی ،مارکیٹ اسکوائر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کی مدت پوری ہوتے ہی زمیندار اور حکومتی جماعتیں سرگرم،

6 مضبوط پینل سامنے آگئے ،لسٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے نام سیکریڑی زراعت کو ارسال، جوڑ تو کا سلسلہ شروع

جمعرات 5 فروری 2015 23:23

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء )نصیرآباد مارکیٹ اسکوائر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کی مدت پوری ہوتے ہی زمیندار اور حکومتی جماعتیں سرگرم ہوگئیں چیئرمین کے عہدے کیلئے 6 مضبوط پینل سامنے آگئے 16 ممبران کی لسٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے نام سیکریڑی زراعت کو ارسال کر دیئے جوڑ تو کا سلسلہ شروع ہو گیا تفصیلات کے مطابق نصیرآبادمارکیٹ اسکوئر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کی مدت پوری ہوتے ہی نصیرآباد سے تعلق زمیندار اور حکومتی جماعتیں سرگرم ہوگئیں ہیں چیئرمین کے عہدے کیلئے 6 مضبوط پینل نیشنل پارٹی کے میر علی حسن خان منجھو ,کامریڈ تاج بلوچ مسلم لیگ (ن) سے میر شوکت خان بنگلزئی جمعیت علماء اسلام (ف) کے میر حفیظ الرحمن جتک میر غلام رسول ابڑواور میر محراب خان عمرانی سامنے آگئے جنہوں نے اپنے اپنے پینل کی لسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ اسکوائر کمیٹی نصیرآباد میر قربان علی لہڑی کے پاس جمع کردی ہیں جن میں 16 ممبران کی لسٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے نام سیکرٹری زراعت بلوچستان کو ارسال کر دیئے چیئرمین مارکیٹ اسکوائر کمیٹی کے چیئرمین کیلئے جوڑ تو کا سلسلہ شروع ہو گیا ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کیلئے خفیہ معاہدے بھی کر رکھے ہیں 6 پینل سامنے آنے سے سیاسی سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے۔