پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اسکو چھوڑنے والوں کا حشر دنیانے دیکھا ہے ‘خواجہ یاسر زرگر

جمعہ 6 فروری 2015 16:04

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اسکو چھوڑنے والوں کا حشر دنیانے دیکھا ہے بیرسٹر سلطان نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر شہید بھٹو اور بی بی کے افکار سے انکار کیا ہے انکے جانے سے پیپلز پارٹی اور چوہدری عبدالمجید کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما خواجہ یاسر زرگر نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام ریلہ ہے شہید بھٹو نے پاکستان و آزادکشمیر کے غریب عوام کو اپنے حقوق لینے کے لیے زبان بخشی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے افکار اور ویژن کے مطابق خطہ میں تعمیروترقی کے کام جاری رکھے ہوئے ہے PPکی حکومت نے3سالوں میں جو تاریخی کارنامے سرانجام دئیے ہیں وہ 68سالوں میں نہیں ہوئے آج آزادکشمیر کے طول وعرض میں تعلیمی اداروں کا جال بچھ چکا ہے پی پی حکومت نے آزادکشمیر تین میڈیکل کالج اور کئی یونیورسٹیاں قائم کی ہیں پیپلز پارٹی آزادکشمیر صدر جماعت و وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کسی قیادت میں متحد ومنظم ہے اس جماعت کو کسی کے آنے اور جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

متعلقہ عنوان :