اہلسنت والجماعت کے تحت علامہ اورنگزیب فاروقی سے اظہار یکجہتی کیلئے سندھ بھر میں مظاہرے

جمعہ 6 فروری 2015 16:51

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) نام نہاد سول سوسائٹی کے خلاف علامہ اورنگزیب فاروقی سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعہ کو اہلسنت والجماعت ، سنی ایکشن کمیٹی ، متحدہ دینی محاذ ، سنی علماء کونسل ، اہلسنت یوتھ ونگ اور مسلم اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی جانب سے حیدرآباد ، سکھر ،ڈگری ،دادو ،شہدادکوٹ ،کوٹری ،بدین ،میہڑ ،خیرپور ، سجاول ،ٹنڈوالہیار ، خیرپور ناتھن شاہ سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے غازی سید پریل شاہ بخاری ،مولانا عبدالکریم مری ، مولانا عبداللہ سندھی ، مولانا ثناء اللہ حیدری ، مولانا عبدالجبار حیدری ، محمد سکندر شاہ ، سید عاصم شاہ ،نجم الدین مجاہد ،حافظ ریاض میمن ودیگر نے کہا کہ نام نہاد سول سوسائٹی بیرونی فنڈنگ پر پاکستان میں فرقہ واریت پھیلا رہی ہیں سول سوسائٹی کے نام پر پہلے لال مسجد کو جلانے کا مطالبہ کیا گیا اور اب علامہ اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری کا اشتعال انگیز مطالبہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام اہلسنت کی دل آزاری ہوئی ہے علامہ اورنگزیب فاروقی کروڑوں پاکستانی عوام کے محبوب لیڈر ہیں ان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ملک بالخصوص کراچی کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں ایسے مذموم مقاصد کسی صورت پورے ہونے نہیں دیں گے رہنماؤں نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی کے نام پر قادیانی لابی بھی متحرک ہوگئی ہے قادیانی لابی کا متحرک ہونا آئین و قانون سے گھناؤنا مذاق ہے قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے احتجاجی مظاہروں میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ علامہ اورنگزیب فاروقی سمیت اہلسنت علماء کو سیکورٹی فراہم کی جائے اور نام نہاد سول سوسائٹی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :