کراچی، ہر محاذپر ناموس رسالت ﷺ کی حفاظت کرینگے، حرمت رسول ﷺ کی خاطرکسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،شبیر ابوطالب

جمعہ 6 فروری 2015 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور مغربی ممالک کی جانب سے اس کی حمایت کے خلاف جمعیت علماء پاکستان نے ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت منایا،اس سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،جن میں جے یوپی رہنماؤں اور کارکنان کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء ومشائخ، سیاسی وسماجی رہنماؤں ،صحافی ،طلباء اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی، جبکہ مساجدمیں نمازجمعہ کے اجتماعات سے خطاب میں علماء کرام نے مذمتی قراردادیں منظورکرائیں۔

اجتماعات اور احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے جے یوپی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شبیر ابوطالب، مر کزی نائب صدر مفتی محمدعبدالعلیم قادری،صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ السید عقیل انجم قادری،۔

(جاری ہے)

کراچی ڈویژن کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، مفتی محمدرفیع الرحمٰن نورانی ، مفتی محمدبشیر القادری نورانی، علامہ عبدالغفاراویسی نورانی ودیگر نے کہاکہ ہر محاذپر ناموس رسالت ﷺ کی حفاظت کریں گے اور حرمت رسول ﷺ کی خاطرکسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،علماء نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ممالک کااقتصادی اور سفارتی بائیکاٹ اور ایسے ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلایاجائے ۔

انہوں نے کہاکہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے درپردہ وہی ہاتھ ہیں جنہوں نے پہلے بھی منظم سازش کے تحت شان رسالت پاک میں گستاخی کی ناپاک جسارت کی تھی،مسلم حکمرانوں کو ان کے خلاف غیرت مندانہ اقدام اٹھاناہو گا ، انہوں نے سوال کیاکہ کسی کے مذہب کی توہین کرنا کونسی آزادی اظہار رائے ہے اورکسی کے جذبات مجروح کرنا کون سی دانشمندی ہے۔

مغرب کی جانب سے آزادیء اظہار کانام استعمال کرکے شدت پسندی کو فروغ دیاجارہاہے ،جوامن عالم کے لئے بہت بڑاخطرہ ہے، اگر مغرب کا یہی طرزعمل رہاتو تیسری عالمی جنگ میں دیر نہیں۔ ،انہوں نے کہاکہ بین الاقوای سطح پرمسلمانوں کو تنہاکرنے اور دہشت گردی کی چھاپ لگانے کی گھناؤنی سازشیں کی جارہی ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ عشق مصطفیﷺ ہمارے ایمان کی کڑی ہے، ناموس رسالت پر کوئی آنچ برداشت نہیں،ہر پلیٹ فارم پر اس ناپاک جسارت کی مذمت کریں گے ۔

کورنگی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شبیر ابوطالب، علامہ عقیل انجم، علامہ خلیل نورانی ودیگر نے کہاکہ اسلام کی روز بروزترویج سے خوف زدہ ہو کر مغرب اسلام دشمنی پاگل ہوچکاہے، مسلم امہ کے جذبات سے کھیلنے کے لیے روز بروزنت نئے ہتھکنڈے استعما ل کر کے اسلام کو بد نام اور منفی تشہیر کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسی نازک صورتحا ل میں علماء کا میدان عمل میں آنا ناگریز ہو چکاہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ انشاء اللہ اسلام ہی غالب آئیگااور قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانی کے فرمان کے مطابق موجودہ صدی غلبہء اسلام کی صدر ثابت ہوگی۔دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ اپنے آفاومولیٰﷺ کی شان میں ہرزہ سرائی کرنے والوں کی زبان نوچ لیں گے اور آقاﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والاقلم توڑ دیں گے ۔ہمارے صبرکا امتحان نہ لیا جائے ،میلاد پر حملہ کرنے والوں اور خاکے شائع کرنے والوں میں کوئی فرق نہیں ،کسی کے مذہب کی توہین کرنا انتہاء پسندی نہیں تو اور کیا ہے ؟اانہوں نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نفرتوں کے بیج بو کر امن نہیں لایاجاسکتا،40 ممالک کے سربراہوں کو اب اربوں مسلمانوں کی دل آزاری نظر نہیں آتی ،اگرمغربی قوتیں اس حرکت سے باز نہ آئیں تو حالات کی ذمہ داری ان پر ہو گی ،مسلمانوں کے صبر کاامتحان نہ لیاجائے ،اگر اربوں مسلمان گھروں سے نکل آئے تو گستاخوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :