بند سکولز کو کھلونے میں بہت پیش رفت ہو چکی ہے،40اساتذہ کو برطرف کیا گیا ہے ،نثار احمد کھوڑو

جمعہ 6 فروری 2015 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) سندھ کے سینئر وزیر برائے تعلیم و خواندگی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ بند اسکولز کو کھلونے میں بہت پیش رفت ہو چکی ہے ۔ 2500 اساتذہ کو معطل کیا گیا ہے اور 40 اساتذہ کو برطرف کیا گیا ہے جبکہ کئی اساتذہ کے خلاف انضباطی کارروائی بھی کی گئی ہے ۔ ہمارے ان اقدامات سے اسکولز کو کھولنے میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے ۔

وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین خان کی تحریک التواء پر بیان دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

محمد حسین خان نے تحریک التواء میں کہا کہ سیکرٹری محکمہ تعلیم ڈاکٹر فضل اللہ پیچو ہو نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ 40 فیصد اسکولز بند پڑے ہیں ۔ نثار احمدکھوڑو نے کہا کہ یہ تحریک التواء خلاف ضابطہ ہے کیونکہ سیکرٹری محکمہ تعلیم نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کی تھی ۔یہ سیمینار سندھ اسمبلی کے گذشتہ اجلاس سے پہلے منعقد ہوا ہے لہذا یہ بیان بھی حالیہ نہیں ہے اور تحریک التواء میں اٹھایاگیا معاملہ بھی تازہ ترین نہیں ہے ۔ حکومت کے سخت اقدامات سے بہت سے اسکولز کھل گئے ہیں ۔ اب صورت حال بہتر ہے ۔ اسپیکر نے تحریک التواء خلاف ضابطہ قرار دے دی ۔