سوئزرلینڈ میں لاپتہ امریکی اسکیئر کو اڑتالیس گھنٹے بعد تلاش کرلیا گیا

جمعہ 6 فروری 2015 17:22

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) سوئزرلینڈ میں لاپتہ امریکی اسکیئر کو اڑتالیس گھنٹے بعد تلاش کرلیا گیا، ڈاکٹر کے مطابق ان کا بچ جانا ایک معجزہ ہے۔

(جاری ہے)

امریکی شہر شکاگو کا طالب علم کینیڈا میں موت کے منہ میں چلا گیا ،19 سالہ مارک اس وقت لاپتہ ہوگیا جب وہ اپنے ہوٹل کے باہر اسکی انگ کرتے ہوئے برف کے طوفان میں گھر گیا، مارک ایک کھائی میں گرگیا اور اڑتالیس گھنٹے تک برف کے طوفان سے لڑتا رہا اس کے فون کی بیٹری ختم ہوگئی جس کے باعث کسی کو مدد کیلئے بھی نہیں بلاسکتا تھا امدادی ٹیموں نے اڑتالیس گھنٹے بعد مارک کو برف کی تہہ میں نیم مدفن پایا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ امریکی اسکیئر کا بچ جانا ایک معجزہ ہے اور اب اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔