نائیجریا میں کیمرون میں بوکوحرام شدت پسندوں کا حملہ ‘مزید 90 شہری ہلاک

جمعہ 6 فروری 2015 17:29

ابو جا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) نائیجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے جنگجووٴں نے نائیجیریا اور کیمرون کی سرحد سے ملحقہ علاقے میں دھاوا بول کرمزیدنوے سے زائد شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز افریقی ممالک کی مشترکہ فورسز نے بوکوحرام کے دو سو سے زائد جنگجو ماردیئے تھے بین االاقوامی میڈیا کے مطابق بوکوحرام کے عسکریت پسندوں نے کیمرون کے گاوٴں پر دھاوا بول کر نہتے و معصوم لوگوں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں نوے افراد لقمہ اجل بن گئے۔

متعدد گھروں کو بھی آگ لگادی۔گزشتہ روز افریقی ممالک کی مشترکہ فورس نے بوکوحرام کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو سو سے زائد جنگجو ہلاک کردیئے تھے جس کے ردعمل میں بوکوحرام کے آٹھ سو جنگجووٴں نے فوٹوکول کے گاوٴں پر حملہ کرکے مساجد اورگرجا گھروں کو آگ لگادی تھی متعدد شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔ دہشتگردوں سے جھڑپوں میں چاڈ فوج کے تیرہ ‘ کیمرون فوج کے چھ اہلکار بھی مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :