ریلوے اسکولوں سے نہم اور دہم کا امتحان میں شریک ہونیوالے طلبہ وطالبات کیلئے 2روزہ خصوصی ورکشاپ کا اہتمام

جمعہ 6 فروری 2015 18:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) ریلوے اسکولوں سے نہم اور دہم کا امتحان(2015) میں شریک ہونے والے طلبہ وطالبات کے لیے 2روزہ خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

”بورڈ کے امتحانات میں پرچہ کیسے حل کیا جاتا ہے؟“ کے زیر عنوان یہ ورکشاپ 16،17فروری کو لیڈی گریفن گرلز ہائی سکول بوگی روڈلاہور کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جس کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن ڈاکٹر فرحان عبادت یارخاں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :