داعش کے خلاف لڑائی، یورپی یونین ایک بلین یورو فراہم کرے گا

جمعہ 6 فروری 2015 21:50

بریسلز (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء ) یورپی یونین نے عراق اور شام میں فعال اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری عالمی کارروائی کے لیے ایک بلین یورو مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یورپی یونین کے خارجہ امور کی نگران فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ اس پیکج سے خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے جاری عالمی کوششوں میں مزید بہتری پیدا ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خطے میں ایک طویل وقت سے جاری تشدد اور دہشت گردی کو ختم ہو جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :