وزیراعلیٰ سندھ کی طرف سے صوبائی سیکریٹری زراعت کو گنے کے آبادگاروں اورشگر مل مالکان کے ساتھ علیحدہ علیحدہ اجلاس،
گنے کی قیمتوں کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی ہدایت
جمعہ 6 فروری 2015 22:26
کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی سیکریٹری زراعت کو گنے کے آبادگاروں اورشگر مل مالکان کے ساتھ علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد کرکے گنے کی قیمتوں کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ گنے کی قیمتوں کے تکرار کے سبب دونوں فریقین کو مالی نقصان ہو رہا ہے۔جس کو ہم صوبے سندھ کا نقصان سمجھتے ہیں جس کا ہم متحمل نہیں ہو سکتے۔
یہ احکامات انہوں نے صوبائی وزیر زراعت علی نواز مہر،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو،صوبائی سیکریٹری زراعت گلزار شیخ،ایڈیشنل سیکریٹری زراعت آغا قادرو دیگر افسران سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد اجلاس کے دوران دیئے۔اجلاس میں گنے کے مسئلے اور اس تکراری اشو کو حل کرنے کیلئے حوالے سے تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں صوبائی وزیر نے بریفنگ میں بتایا کہ چناچہ یہ مسئلہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
اس لئے وہ اس کے حتمی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں اور اس معاملے میں مداخلت سے گریز کر رہے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ انکی انتظامیہ نے حکومت سندھ کی جانب سے گنے کے مقرر ہ ریٹ پر عملدرآمد نہ کرنے پر مل مالکان کو نوٹیسز جاری کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی سیکریٹری ایگریکلچر اور وہ بذات خود دونوں پارٹیوں سے اجلاس منعقد کرکے انہیں کورٹ کے باہر اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی سیکریٹری زراعت کوپیر 9فروری کو دونوں فریقیں کا اجلاس طلب کرنے اور مزید تاخیر کئے بغیر مسئلے کا حل تلاش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ مسئلے کے حل میں مزید تاخیر سے دونوں فریقیں کونقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ زراعت اور زرعی صنعت ایک دوسرے کیلئے لازم ملزوم ہے اور کسی ایک کا نقصان دوسرے کے نقصان کا سبب بنے گا، جس سے انہیں ہر طرح سے بچنا چاہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ مسئلہ عدالت میں چئلینج نہ کیا گیاہوتاتواس وقت حکومت سندھ اس مسئلے کو انتظامی طور پر حل کرچکی ہوتی،تاہم انہوں نے کہا کہ ہم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اس مسئلے کا کورٹ کے باہر بھی حل تلاش کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.