آئی سی سی نے سعید اجمل کو ’’کلین چٹ ‘‘ دیدی

ہفتہ 7 فروری 2015 12:35

آئی سی سی نے سعید اجمل کو ’’کلین چٹ ‘‘ دیدی

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7۔فروری 2015ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے سٹار پاکستانی سپنر سعید اجمل او ر بنگلہ دیشی سپنر سہاگ غازی کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا ہے ۔ دبئی سے آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ24جنوری کو بھارت کے شہر چنائی کی بائیو مکینک کی رپورٹ کے مطابق سعید اجمل کی تمام گیندیں 15ڈگری کی قانونی حد کے اندر پائیں گئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ وہ پی سی بی کے بہت مشکور ہیں جنہوں نے ان پر بہت محنت کی ، پریکٹس شروع کر دی ہے ،جتنی جلدی ہوسکا ٹیم کو جوائن کر لوں گا ۔دوسری جانب پی سی بی ذرائع کے مطابق اجمل کے ورلڈ کپ کھیلنے کا کوئی چانس نہیں ہے تاہم اگر کوئی کھلاڑی انجرڈ ہوتا ہے تو انہیں ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے دوران سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا اور وہ اپنا پہلا بائیو مکینک ٹیسٹ پاس کر نے میں بھی ناکام ہوگئے تھے ۔