ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کو 63برس مکمل،خصوصی سلامی دی گئی

ہفتہ 7 فروری 2015 12:58

ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کو 63برس مکمل،خصوصی سلامی دی گئی

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) ملکہ برطانیہ الزبتھہ کی تاج پوشی کو 63برس مکمل ہو گئے اس موقع پر خصوصی سلامی کی دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دن کی مناسبت سے برطانیہ بھر میں خصوصی تقاریب شروع ہو گئی ہیں اس موقع پر لندن میں شاہی فوج کے گھڑ سوار دستے نے 41 توپوں کی سلامی دی جبکہ ایڈنبرگ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔

(جاری ہے)

1952 میں الزبتھ کی عمر 26 برس تھی جب انہوں نے ملکہ برطانیہ کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا اگر ملکہ الزبتھ 9 ستمبر تک مسند تخت پر رہیں تو برطانیہ پر طویل ترین عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ بن جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :