تحصیل انتظامیہ، تاجروں، ٹرانسپورٹرز کا مشترکہ اجلاس، پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے متعین کرایوں پر عملدرآمد کا فیصلہ

ہفتہ 7 فروری 2015 16:44

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء)تحصیل انتظامیہ ،تاجروں ، ٹرانسپوٹرز کامشترکہ اجلاس، نیلم ویلی بھر کے روٹس پرجانیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے متعین کردہ کرایوں پرعملدرآمد کافیصلہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ شاردہ ، تاجروں اور اڈاہ منیجر کاایک اجلاس منعقدا ہوااجلاس کی صدارت تحصیلدار محمد حسین اعوان نے کی اور اس اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ شاردہ سے مظفرآباد 209، آٹھمقام 50 ، کیل س شاردہ 50 شاردہ سے دوسٹ 23 شاردہ سے خواجہ سیری 9 شاردہ سے شیخ بیلہ 27 روپے کرایہ متعین کردیاگیاہے۔ جس پر عملدرآمد کرایاجائیگا۔ اور اس متعین شدہ کرایہ پرعمل درآمد نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔