سکولوں کے سیکورٹی انتظامات پر ہونیوالے اخراجات کی تفصیل طلب

ہفتہ 7 فروری 2015 17:39

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء)حکومت پنجاب بھر کے ای ڈی اوز کو9 فروری سے گیارہ فروری تک مختلف گروپ میں لاہور طلب کر لیا ہے جہاں پر تمام افسران اپنے اپنے اضلاع کے ان سکولوں کی تفصیلات سے حکومت کو آگاہ کرینگے جہاں پر سکولوں کی چار دیواری‘ سی سی ٹی وی کیمروں کیساتھ ساتھ سکول کے داخلی راستوں پر لگائے جانیوالے بیرئیرز کی مفصل رپورٹس دینگے۔

(جاری ہے)

اس ضمن 12-12 اضلاع کے ای ڈی اوز سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کوروزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹس پیش کرینگے۔