پتوکی،سانحہ پشاور اور گستاخ خانہ خاکوں کی مذمت کے سلسلے میں 10فروری کوسیمینا رمنعقد ہو گا

ہفتہ 7 فروری 2015 17:49

پتوکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء ) سانحہ پشاور اور گستاخ خانہ خاکوں کی مزمت کے سلسلے میں 10فروری کو مقامی شادی ہال میں متفقہ سیمینا ر ہو گا ،جس کے بعد طلباء تنظیموں کا احتجاج کا اعلان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج ،گورنمنٹ کامرس کالج ،گورنمنٹ وئٹرنری یو نیورسٹی و پر ائیوٹ کالجز طلباء تنظیموں کا اجلاس رانا الماس لیاقت کی قیادت میں منعقد ہوا جسمیں عظمت جٹ ،آصف جٹ ،ثناء اللہ ،حافظ اعظم ،مذمل ،نارد علی شاہ ،چوہدری سہیل وقاص ،عثمان خاں ،غلام عباس ،عاطف سندھو ،ساجد ،رانا ثناء اللہ ،حسن رضا و درجنوں طلباء نے شرکت کی اجلاس میں سانحہ پشاور اور گستاخ خانہ خاکوں کی مزمت کے سلسلے میں 10فروری کو مقامی شادی ہال میں متفقہ سیمینا ر ہو گا جس کے بعد ریلی بھی نکالی جائے گی رانا الماس لیاقت کے مطابق سانحہ پشاور اور گستاخ خانہ خاکوں کی اشاعت ایک سو چے سمجھے منصوبے کی کڑی ہے مسلمان کبھی نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے ہیں ریلی تمام شاہراہوں سے گزرتی ہو ئی کچہری چوک میں اختتام پذیر ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :