گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ریلی کل ہو گی

ہفتہ 7 فروری 2015 17:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین راولپنڈی کے زیر اہتمام اتوار 8 فروری کو ایک بجے دن گستاخانہ خاکوں کے خلاف ایک ریلی نکالی جائے گی۔ اس ریلی کا آغاز دفتر جماعت اسلامی مریڑ چوک سے ہو گا۔