بھارت نے لائن آف کنٹرول کے راستے جانے والے آزاد کشمیر کے 22 ٹرک مقبوضہ کشمیر میں روک کر تجارت کو پھر معطل کر دی ،
مسئلہ کو حل کرنے کے لئے دونوں ممالک نے سفارتی سطح پر بھی کوششیں تیز کر دیں
ہفتہ 7 فروری 2015 18:23
سری نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) بھارت نے لائن آف کنٹرول کے راستے جانے والے آزاد کشمیر کے 22 ٹرک مقبوضہ کشمیر میں روک کر تجارت کو ایک مرتبہ پھر معطل کر دیا جبکہ مسئلہ کو حل کرنے کے لئے دونوں ممالک نے سفارتی سطح پر بھی کوششیں تیز کر دی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے ایک مرتبہ پھر منشیات سمگلنگ کا الزام لگا کر آزاد کشمیر کے 22 ٹرکوں کو ڈرایئورز کے ہمراہ روک دیا ہے ۔
آزاد کشمیر ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ مبینہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث ڈرایئور کو ثبوتوں کے ہمراہ ان کے حوالے کرے تاکہ اس کے خلاف آزاد کشمیر میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ بھارت کے انکار کے بعد ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی نے مقبوضہ کشمیر سے آئے 50 ٹرک چکوٹھی سے واپس بھیجنے سے انکار کر دیا ۔(جاری ہے)
دوسری جانب اسلام آباد اور نئی دلی کے درمیان اعلیٰ سفارتی سطح پر کوششیں جاری ہیں کہ مسئلہ کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے تجارتی سامان میں مبینہ طور پر ہیروئن اسمگل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔آزادکشمیر ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی کے حکام نے انٹرا کشمیر ٹریڈ بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت مقبوضہ کشمیر کے حکام تجارتی سامان لے جانے والے ٹرک واپس کرنے کے پابند ہیں۔حکام کے مطابق تجارتی سامان سے منشیات نکلنے کے ثبوت فراہم کیے جائیں جس وقت تک ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے جاتے ۔آزاد کشمیر سے جانے والے تمام ٹرکوں اور ان کے ڈرائیورز کی واپسی تک سرحد کی دوسری جانب سے آنے والے 50ٹرک واپس نہیں کیے جائیں گے۔آزاد جموں کشمیر ایل او سی ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی کے ڈائریکٹر برگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز نے بتایا کہ معاملہ کو وزارت خارجہ کے نوٹس میں لایا گیا ہے ان کی ہدایات کی روشنی میں ہی میڈیا کو تما م تر صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.