شمالی کوریا نے بحری جہاز شکن کروز میزائل کا تجربہ کرلیا ،

کروز میزائل روسی میزائل کے ایچ تھرٹی فائیو سے مشابہت رکھتا ہے ،رپورٹ

ہفتہ 7 فروری 2015 20:15

شمالی کوریا نے بحری جہاز شکن کروز میزائل کا تجربہ کرلیا ،

سیئول(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء)شمالی کوریا نے بحری جہاز شکن کروز میزائل کا تجربہ کرلیا۔ کروز میزائل روسی میزائل کے ایچ تھرٹی فائیو سے مشابہت رکھتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے بحریہ کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کے لیے بحری جہاز شکن کروز میزائل کا تجربہ کیا۔ بحری جہاز شکن، کروز میزائل کے تجربے کی تصویر بھی جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

کروز میزائل روسی میزائل کے ایچ تھرٹی فائیو سے مشابہت رکھتا ہے اور سمندر کے اوپر انتہائی تیزی سے پرواز کر سکتا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق سائنسدانوں کی جانب سے تیار جدید میزائل بحریہ کے دفاع میں ایک عظیم تبدیلی لائے گا۔یہ میزائل طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ فوجی مشقوں کے بعد حالیہ ہفتوں میں شمالی کوریا نے فضائی اور بحری فوجی مشقوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے جبکہ شمالی کوریا جوہری اور میزائل پروگراموں سے متعلق بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے بہت زیادہ دباوٴ کا شکار ہے۔