وزیراعظم جلدتینوں صوبوں میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے خواہشمندہیں،مسلم لیگ ن سندھ،

بلدیاتی الیکشن کراکرنچلی سطح تک اختیارات کاوعدہ نوازشریف ہی پوراکریں گے ،کارکن تیاریاں کریں،اسماعیل راہو،نہال ہاشمی

ہفتہ 7 فروری 2015 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) مسلم لیگ ن سندھ کے صدراسماعیل راہو،جنرل سیکریٹری نہال ہاشمی،سینئرنائب صدرشاہ محمدشاہ انفارمیشن سیکریٹری میراسلم ابڑواوردیگرپارٹی رہنماوٴں نے کہاہے کہ وزیرعظم نوازشریف نچلی سطح تک اختیارات کوحقیقت کاروپ دینے کیلئے بلدیاتی الیکشن جلد ازجلد کرانے کاارادہ رکھتے ہیں ،انفارمیشن سیکریٹری سندھ میراسلم ابڑونے کہاکہ انشاء اللہ مسلم لیگ ن ہرشہرسے اپنے نمائندے کھڑے کرے گی ،کارکن حوصلہ رکھیں اوربلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں وہ دن دورنہیں جب ہرمسئلہ کاحل عوام کی دہلیزپرحل ہوگا،اصل جمہوریت کاخواب وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ہی پوراہوگا،میراسلم ابڑونے کہاکہ سندھ کے صدراسماعیل راہوکی مدبرانہ صلاحیتوں کی بدولت کارکن مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم متحد اورمنظم ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم عوامی جہوریت پریقین رکھنے والے لوگ ہیں اورعوامی سیاست کرناجانتے ہیں سندھ کے عوام کوہرگزمایوس نہیں کریں گے