این ٹی ایس کے ذریعے پرائمری اساتذہ ٹیسٹ پاس کرنے والے نوجوان کاآفر آرڈر نہ ملنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 7 فروری 2015 22:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) لاڑکانہ میں این ٹی ایس کے ذریعے پرائمری اساتذہ ٹیسٹ پاس کرنے والے نوجوان عبدالسلام نے آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے این ٹی ایس کے ذریعے سندھ حکومت کی جانب سے شایع کی گئی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ دی تھی لیکن یونین کاؤنسل مڈ باہو میں میرا نام میرٹ لسٹ میں تھا لیکن محکمہ تعلیم کے افسران نے میرا نام میرٹ لسٹ سے نکال دیا اور مجھ سے کم نمبر لینے والوں کو آفر آرڈر جاری کردیئے گئے ہیں جن میں عامر، لیاقت اور نعمت بھٹی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں میں نے کراچی اور لاڑکانہ میں تعینات محکمہ تعلیم کے افسران سے ملاقاتیں کرکے شکایتیں کیں لیکن اس کے باوجود مجھے آفر آرڈر جاری نہیں کیاگیا ہے، نوجوان نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ آفر آرڈر دے کر انصاف کیاجائے۔