مسلم لیگ ن حلقہ ایل اے تین میرپور میں ایک واضح ووٹ بنک رکھتی ہے‘شجاع حیدر لودھی

اتوار 8 فروری 2015 14:34

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) مسلم لائرز فورم ضلع میرپور کے صدر شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حلقہ ایل اے تین میرپور کی سیٹ جیت کر راجہ فاروق حیدر کو تحفے میں دیں گے مسلم لیگ ن حلقہ ایل اے تین میرپور میں ایک واضح ووٹ بنک رکھتی ہے انشاء اللہ ضمنی انتخاب میں فتح مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حلقہ ایل اے تین میرپور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے عوام سابقہ ایم ایل اے اور موجودہ حکومت کی منفی پالیسیوں کی وجہ سے تنگ آچکی ہے چوہدری مجید میرپور کے عوام سے بیرسٹر دشمنی کا غصہ نکال کر میرپور کے لوگوں کو مسائل میں الجھا رہے ہیں ان دونوں کی نورا کشتی سے جتنا نقصان میرپور کے لوگوں کا ہوا شائد ہی کسی اور حلقہ کے عوام کا ہوا ہو۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سابقہ انتخابات میں عوام نے اعتماد کر کے بیرسٹر سلطان کا ساتھ دے لیکن بیرسٹر سلطان اور چوہدری مجید کی وجہ سے میرپور کے مسائل دلدل میں داخل ہو گئے انھوں نے کہا کہ اب پیپلز پارٹی اور بیرسٹر سلطان کس منہ سے میرپور کے عوام سے ووٹ مانگیں گے جو پہلے ہی چلے ہوئے کارتوس ہیں بار بار ان لوگوں کو آزمانا خود اپنے نقصان کے مترادف ہے انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ میرپور کی سیٹ اس ضمنی انتخا ب میں مسلم لیگ ن ہی جیتے گی جماعت کا ہر کارکن اور سٹی عہدیدار راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں متحد ومنظم ہے یہ سیٹ مسلم لیگ ن کا مقدر بن چکی ہے اور انشاء اللہ بھاری مینڈیٹ سے یہ سیٹ جیت کر قائد راجہ فاروق حیدر کو تحفے میں د یں گے شجاع حیدر لودھی نے مزید کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال میرپور کے لوگ بیرسٹر سلطان اور چوہدری مجید کی دشمنی کی وجہ سے مسائل سے دوچار ہیں اور جتنا نقصان ان سالوں میں میرپور کی عوام کا ہوا شائد ہی اس کی مثال کہیں ملتی ہو انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے میرپور کے عوام کے حقوق مجروح کیے اب ان کی جگہ میرپور میں نہیں ہے اور نہ ہی اس حلقے کی سیٹ پر انکا حق ہے۔

متعلقہ عنوان :