صنعتی شعبے کیلئے لوڈ شیڈنگ ختم کرنا صنعتکار دوست فیصلہ ہے، ملکی پیداوار میں اضافہ ہوگا‘ظہیر بھٹہ
صنعتیں اپنی پیداواری صلاحیت کے مطابق کام کرینگی‘ چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن
اتوار 8 فروری 2015 15:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے وزارت پانی و بجلی کی جانب سے ملک بھر میں صنعتی شعبہ کے لئے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کیلئے لوڈ شیڈنگ ختم کرنا صنعتکار دوست فیصلہ ہے صنعتی اداروں میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ سے صنعتیں اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق کام کرینگی جس سے ملکی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور بیرون ملک پاکستانی اشیاء برآمد کرکے حکومتی ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتکار مالی بحران اور مزدور طبقہ بے روزگاری کا شکار ہورہا تھا اب صنعتی اداروں میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ سے صنعتکاروں کا خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کرے تاکہ صنعتکار سستی اشیاء تیار کرکے سستے داموں عوام کو فراہم کرسکیں بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی ہوگی اور عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.