عالم کفر ایک منظم ایجنڈے اور ساز ش کے تحت امت مسلمہ کو بے توقیر کررہا ہے‘عبدالرشید ترابی

، مغرب ایک منظم سازش کے تحت آزادی اظہار رائے کے حق کو غلط استعمال کر کے شان رسالت کی توہین کا مرتکب ہو رہا ہے ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے ہر مسلمان قربانی دینے کے لیے تیار ہے‘مولانا سعید یوسف اور دیگر کا کانفرنس سے خطاب باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) باغ میں تمام دینی جماعتوں کے زیر اہتمام مشترکہ ناموس رسالت کانفرنس منعقد ہوئی کانفرنس میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر

اتوار 8 فروری 2015 15:19

(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) عبدالرشید ترابی،جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا سعید یوسف،جمعیت علماء جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز صدیقی،جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل امتیاز عباسی،مولانا عبدالحی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی راہنما مولانا اشرف،جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی راہنما مولانا عطاء الرحمن سمیت دیگر مرکزی قائدین مشترکہ کانفرنس میں شریک ہوئے،کانفرنس میں مشترکہ طور پر علامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ مغربی ممالک آئے روز شان رسالت میں گستاخانہ خاکے شائع کر کے 2ارب مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو مجروع کرتے ہیں جس کی شرکاء کانفرنس شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، مغرب ایک منظم سازش کے تحت آزادی اظہار رائے کے حق کو غلط استعمال کر کے شان رسالت کی توہین کا مرتکب ہو رہا ہے کانفرنس یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ان تمام مغربی ممالک کا سیاسی سفارتی بائیکاٹ کیا جائے جو اس طرح کے گھنوانے جرائم میں ملوث ہیں کانفرنس OICکاسربراہی اجلاس بلوانے کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ مغربی ممالک کی اسلام دشمنی کو روکا جا سکے کانفرنس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ OICکاسربراہی اجلاس بلوا کر قانون سازی کریں اور اس قانون کو اقوام متحدہ کا اجلاس بلوا کر اس سے پاس کروائیں تا کہ آئندہ دنیا میں کہیں بھی اس طرح کے اقدامات نہ ہو سکیں کانفرنس ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے لیکن اس کو مذہب سے جوڑنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے کانفرنس آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتی ہے اور حکومت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس کے سد باب کے لیے اقدامات کرے کانفرنس حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ افغان بھائیوں کو اچھے انداز سے رخصت کریں تا کہ ایک پڑوسی ملک میں نفرت کا ماحول پیدا نہ ہو بے دردی سے مہم بنا کر ان کو بے دخل کرنا غیر انسانی عمل ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں کانفرنس مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور آزاد کشمیر کے حکمرانوں اور عوام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مل کر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائیں،کانفرنس پاکستان میں دینی مدارس کے خلاف مہم کی بھی مذمت کرتی ہے ،کانفرنس تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ باہم اتحاد اور یکجہتی کا ماحول پیدا کر کے اس کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنائیں،کانفرنس مودی اوباما گٹھ جوڑ کا خطے کے لیے خطرے کی گھنٹی سمجھتی ہے کانفرنس پاکستان میں اتحاد یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنی خدمات پیش کرتی ہے-کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ عالم کفر ایک منظم ایجنڈے اور ساز ش کے تحت امت مسلمہ کو بے توقیر کررہا ہے امت مسلمہ کے حکمران مغرب کے آلہ کار بن چکے ہیں وہ امت کی ترجمانی کرنے کے بجائے مغرب کے سامنے سجدہ ریز ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان جن مقاصد کے لیے حاصل کیا تھا یہاں کے حکمران ان سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں اللہ سے جو عہد کیا تھا جس کی بنیاد پر یہ مملکت مسلمانوں کو ملی اس سے انخراف اور بے وفائی کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان سنگین مسائل سے دوچار ہیں پاکستان میں بیٹھے چند عناصر بانیان پاکستان اور جن مقاصد کے لیے پاکستان حاصل کیا گیا تھا ان سے نفی کررہے ہیں آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم عوام اور حکمران سب مل کر یہ عہد کریں کہ جس مقصد کے لیے یہ ملک حاصل کیا تھا وہ پورا کریں گے پوری قوم رجوع الہ اللہ کرے تا کہ اللہ کی گرفت اور ناراضگی سے نجات حاصل کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ دینی تحریکیں اسلام کی آبیاری کے لیے جدوجہد کررہی ہیں پوری دنیا میں حق اور باطل کی کشمکش جاری ہے حق غالب ہو گا یہ اللہ کا وعدہ ہے حق کے راستے میں آزمائشیں اور مشکلات اس کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ گٹھ جوڑ نے خطے میں نئے حالات پیدا کر دئیے ہیں پاکستان کی سلامتی اور تحریک آزادی کشمیر کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے ان حالات میں پوری قوم کو متفق اور متحدہ ہو کر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہو گا -کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سعید یوسف نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے ہر مسلمان قربانی دینے کے لیے تیار ہے تمام انبیاء کی حفاظت اور ان پرایمان لانا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ مغرب ہمارے دینی مدارس کو ہدف بنائے ہوئے ہے دہشت گردی کے نام پر وہ دینی مدارس کو نشانہ بنانا چاہتا ہے ہم ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں تمام دینی جماعتیں مل کر ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے نکلیں گئیں انہوں نے کہا کہ اتحاد اور اتفاق ہی میں ہماری طاقت ہے ہم چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں رواداری کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے برائیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی سازشوں کو ناکام کرنے کے لیے بھی مل کر جدوجہد کرنا ہو گی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز صدیقی نے کہا کہ قادیانیوں کے خلاف ہم روز اول سے جدوجہد کررہے ہیں ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے ہم جان قربان کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ایمان کا تقاضاہے کہ ہم ناموس رسالت کا تحفظ کریں مغرب جو خاکے شائع کر کے توہین کا مرتکب ہو رہا ہے اس کے خلاف راست اقدام کرنے کے لیے مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے کانفرنس سے دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :