نواز شریف نے انقلابی اقدامات کر کے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم کی ہیں‘راجہ وسیم

اتوار 8 فروری 2015 15:21

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر بولٹن برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ راجہ وسیم احمد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے انقلابی اقدامات کر کے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم کی ہیں جو ریکارڈ ہے جدید سفری سہولیات بہم پہنچائی ہیں دہشت گردوں کے خلاف پاک افواج کے ساتھ مل کر نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا جس پر تمام سیاسی قیادت متفق ہے اس سے ملک مضبوط ہو گا مضبوط مستحکم پاکستان اور مسلح افواج پاکستان تحریک آزاد ی کشمیر کی کامیابی کی ضامن ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر بولٹن برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ راجہ وسیم احمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد و منظم ہے آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کریں گے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہو گی عوامی مسائل تر جیح بنیادوں پر حل ہونگے حلقہ5 میں مسلم لیگ(ن) سابق وزیر خزانہ راجہ نثار احمد خان کی حمایت میں متحد و منظم ہے راجہ نثار احمد خان کی حلقہ5 کھوئی رٹہ کے عوام کے لیے خدمات ہیں انھوں نے ہمیشہ بھائی چارہ اور رواداری کی سیاست کو پروان چڑھایا صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے قیام سے مسلم لیگ(ن) کو کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ یہ تو پیپلز پارٹی سے ٹوٹے ہوئے لوگ ہیں جن کا نقصان پیپلز پارٹی کو ہو گا مسلم لیگ(ن) آئندہ الیکشن اکیلے لڑے گی اتحاد کے بغیر اکثریت حاصل کریں گے اور حکومت بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :