مسلم کانفرنس صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں متحد و منظم ہے‘سردار سہراب خان

اتوار 8 فروری 2015 15:21

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء)مسلم کانفرنس صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں متحد و منظم ہے آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے عوام کے مسائل صرف مسلم کانفرنس کے ادوار میں ہی حل ہوئے ہیں کشمیری عوام آج بھی مسلم کانفرنس کی راہ دیکھ رہے ہیں غیر ریاستی جماعتوں کی یلغار نے ریاستی تشخص کا چہرہ بری طرح مجروع کر دیا ہے سردار عتیق احمدخان نے ریاست تشخص کی بحالی کے لیے جدو جہد جاری رکھی ہوئی ہے ان خیا لات کا اظہار سابق سینئر نائب صدر مسلم کانفرنس برطانیہ سردار سہراب خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ریاست کے عوام سردار عتیق احمد خان کے ساتھ ہیں جب تک ریاستی تشخص موجود نہیں ہو گا تحریک آزاد ی کشمیر پروان نہیں چڑ ھ سکتی انھوں نے مزید کہا کہ بیرون ممالک میں مسلم کانفرنس کی مقبولیت ہے اور اوور سیز کشمیری سمجھتے ہیں کہ مسلم کانفرنس ہی نمائندہ جماعت ہے ۔