غوث علی شاہ اور ذوالفقار کھوسہ کاالگ پلیٹ فارم کی تشکیل کیلئے سیاسی رابطوں کو مکمل خفیہ رکھنے کا فیصلہ

اتوار 8 فروری 2015 18:17

غوث علی شاہ اور ذوالفقار کھوسہ کاالگ پلیٹ فارم کی تشکیل کیلئے سیاسی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے نالاں سید غوث علی شاہ اور سردارذوالفقار علی خان کھوسہ نے الگ پلیٹ فارم کی تشکیل کیلئے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ہونیوالے رابطوں کو مکمل خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سید غوث علی شاہ اور سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ مستقبل کی سیاسی سر گرمیوں کیلئے الگ پلیٹ فارم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور اس سلسلہ میں انکے اہم سیاسی رہنماؤں سے نہ صرف ٹیلیفونک رابطے بلکہ باہم ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اندر موجود رہنماؤں کے بھی ان سے رابطے اور ملاقاتیں ہوئی ہیں اوراسی کے پیش نظر تمام سر گرمیوں کو مکمل خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں میڈیا کو بھی اس سے کسی طرح کی آگاہی نہیں دی جارہی ۔دونوں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی اعلان تک میڈیا سے کوئی بات نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :