اسلام آباد ،تھانہ ترنول کی حدود میں مردہ جانوں اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ملزم گرفتار، موقع سے 6بھینسوں کے بچے مردہ حالت ، 30عدد زندہ غیرمعیاری جانور قبضہ میں لے کر فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اتوار 8 فروری 2015 19:56

اسلام آباد ،تھانہ ترنول کی حدود میں مردہ جانوں اور غیر معیاری گوشت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 8فروری۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تھانہ ترنول کی حدود میں مردہ جانوں اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ایک ملزم وزیر گل ولد محمد عظیم قریشی موقع سے گرفتارکرلیا گیا ،تھانہ ترنول پولیس نے موقع سے 6بھینسوں کے بچے مردہ حالت اور 30عدد زندہ غیرمعیاری جانور قبضہ میں لے کر فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ،ضلعی انتظامیہ اے سی صدر رابعہ اورنگزیب ، ڈی ایس پی صدر ادریس راٹھور سمیت ایس ایچ او ترنول موقع پر موجود تھے کارروائی اطلاع موصول ہونے پر کی گئی ہے پولیس ذرائع ۔

آن لائن کو حاصل معلومات کے مطابق تھانہ ترنول پولیس نے سرائے خربوزہ شیل پمپ والی گلی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر مردہ جانوروں سمیت غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والے ایک ملزم وزیر گل ولد محمد عظیم قریشی سکنہ مسلم کالونی پشاور کو گرفتارکرکے اس کے خلاف فورڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ تھانہ ترنول میں درج کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ترنول کو کسی نے اطلاع دی تھی کہ مذکورہ جگہ پر چند افراد کافی عرصہ سے مردہ جانوروں اور غیرمعیاری جانوروں کا گوشت فروخت کرتے ہیں جس پر اے سی صدر رابعہ اورنگزیب ڈ ی ایس پی صدر ادریس راٹھور ایس ایچ او تھانہ ترنول انسپکٹر محبوب احمد، اے ایس آئی آصف رضا سمیت دیگر ٹیم نے مذکورہ جگہ پر چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

ملزم نے مردہ جانوروں اور غیر معیاری گوشت فروخت کرکے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ملزم سے موقع پر چھ بھینسوں کا مردہ گوشت اور تیس جانور زندہ حالت میں قبضہ میں لیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :