گوگل کا وہ چیلنج جسے پورا کر کے آپ 200کروڑ روپےکے مالک بن سکتے ہیں

اتوار 8 فروری 2015 23:42

گوگل کا وہ چیلنج جسے پورا کر کے آپ 200کروڑ روپےکے مالک بن سکتے ہیں

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8فروری۔2015ء) چاند پر جانے کی خواہش انسان نے ہمیشہ سے ہی رکھی ہے لیکن وہاں پہنچنا بہت ہی مہنگا عمل ہے ۔چاند کا حجم شمالی اور جنوبی امریکہ سے بڑا ہے اور اگر وہاں پہنچنے میں کامیابی مل جائے تو کافی فائد ہو سکتا ہے۔گو کہ چاند پر انسان پہنچ چکا ہے لیکن انتہائی مہنگا سفر ہونے کے باعث یہ پرکشش معلوم نہیں ہوتا۔

گوگل نے اس مقصد کے لئے 2کروڑ ڈالر(200کروڑروپے) کا اعلان کررکھا ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ اگر کوئی چاند پر پہنچنے کے لئے سستا روبوٹک متبادل دے تو وہ یہ انعام اسے دے گا۔Google Lunar XPRIZEکے نام سے یہ پروگرام 2007ءمیں شروع کیا گیا تھا اور یہ شرط رکھی گئی تھی جو بھی کمپنی اپنا روبوٹ چاند پر لینڈ کرے،وہاں آدھ کلومیٹر سفر کرے اور وہاں سے HDTVتصاویر اور ویڈیو بھیجے گا اسے یہ انعام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کی آخری تاریخ 31دسمبر 2016ءرکھی گئی ہے اور جو بھی اس وقت تک اپنا پراجیکٹ گوگل کو دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے وہ 200کروڑ روپے انعام کا حق دار پائے گا۔اگر چاند پر ایک رات گزاری جائے یا ’اپالو‘کی جگہ پر وزٹ کیا جائے تو اس مقصد کے لئے بھی انعامات رکھے گئے ہیں۔
اس پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کیلئے پروگرام کی ویب سائٹ پر کلک کریں۔

متعلقہ عنوان :