پولیس اور شائقین کی فٹ بال میچ کے دوران جھڑپ،22 افراد ہلاک

پیر 9 فروری 2015 11:18

پولیس اور شائقین کی فٹ بال میچ کے دوران جھڑپ،22 افراد ہلاک

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) مصر میں فٹ بال میچ کے دوران جھڑپ میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر قاہرہ میں کھیلے جانے والے فٹ بال میچ کے دوران ٹکٹیں نہ ملنے پر شائقین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو گئی جو شدت اختیار کر گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جھڑپ میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور درجنوں افراد زخمی ہیں۔تاہم حالات پر تاحال قابو پایا نہیں جا سکا اورغیر ملکی میڈیا کی جانب سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :