اساتذہ برادران نئی نسل کی بہتری کے لیے محنت کریں‘محمد الیاس چوہدری

پیر 9 فروری 2015 16:06

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء)آزادکشمیرکے وزیرتعلیم سکول میاں عبدالوحیداورمشیرحکومت محمدالیاس چوہدری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے پاکستان وآزادکشمیرکے اندرٹریڈیونین کی بنیادرکھتے ہوئے طلبہ،اساتذہ،مزدوروں اوردیگرمکاتب فکرکواپنی یونینزبنانے کی اجازت دی آزادکشمیرمیں اساتذہ برادری کوپی پی پی آزادکشمیرحکومت نے عزت واحترام دیا اساتذہ برادران نئی نسل کی بہتری کے لیے محنت کریں اورمعاشرے کے اچھے شہری پیداکرنے کے لیے طلبہ کوپوری طرح فوکس کریں شہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹوکونوجوان نسل پرفخرتھا وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے آنے والی نسلوں کے لیے انقلابی ادارے قائم کیے اقتدارآنی جانی شئے ہے حکومتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں مگرآنے والی نسلیں شہیدبھٹو،شہیدبے نظیربھٹوکے ویژن اورپی پی پی آزادکشمیرحکومتوں کے کارناموں کویادرکھیں گی ماضی میں اساتذہ کے انتقامی تبادلے کیے گئے ہم نے بلاتخصیص اساتذہ کوان کے قریبی اسٹیشنزپرتعینات کیاان خیالات کااظہارانہوں نے سادات میرج ھال میں ریٹائرڈسکول آفیسرزکے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے سیداکرم شاہین،صدیقہ نور،فریدراجوروی،حمیدزیدی(سٹیج سیکرٹری)،قدراللہ شہاب،عبدالکریم،شازیہ ملک،سردارافتخارزمان،حافظ کاظم،عظمیٰ شیراز،صائمہ قاصد،نیلم فیروز،شمیم آراء،محمداکرم،آزاد گردیزی، چوہدری صدیق،چوہدری رشید کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا،تقریب کی صدارت مشیرحکومت محمدالیا س چوہدری نے کی جبکہ مہمان خصوصی وزیرتعلیم سکولزمیاں عبدالوحیدتھے، وزیرتعلیم سکولزمیاں عبدالوحیدنے کہاکہ آزادکشمیرکے نوجوانوں کوپہلاکیڈٹ کالج بھٹوشہیدنے دیاجوپلندری کے مقام پرقائم ہے ڈڈیال کے مقام پرسابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضاگیلانی نے کیڈٹ کالج کے قیام کااعلان کیاتھاجوجلدتعمیرہوگا انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں اس وقت اربوں کی لاگت کے منصوبوں پرکام جاری ہے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کشمیری قوم کاوقاربلندکیا کشمیرکاز کوعالمی سطح پراجاگرکیاآج ہم نے خطہ کوشہیدقیادت کے ویژن کے مطابق تعمیروترقی کی راہ پرگامزن کیاہے ہم نے اساتذہ کے اندرسیاست کوفروغ دینے کی بجائے اساتذہ کوطلبہ کی تعلیم وتربیت کی طرف مامورکیاانہوں نے کہاکہ اساتذہ بلاخوف وخطراپنے فرائض سرانجام دیں اورآنے والی نسلوں کی تربیت کی طرف خصوصی توجہ دیں مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری نے کہاکہ آزادکشمیرکوایجوکیشن سٹی میں تبدیل کرنے کاکریڈٹ پیپلزپارٹی اوروزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکوجاتاہے پارٹی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو،سابق صدرآصف علی زرداری،میڈیم فریال تالپورنے بھی آزادکشمیرقیادت اورحکومت کوہدائت کررکھی تھی کہ آزادکشمیرکی آنے والے نسلوں کے لیے اقدامات کریں جس پروزیراعظم نے اداروں کاجال بچھادیاآج غریب مزدورکابیٹاگھرکے اندرہی میڈیکل اورانجینرنگ کی تعلیم حاصل کررہاہے انہوں نے کہاکہ ہم پرتنقیدتوکی جاتی ہے مگرماضی میں دیکھیں اس چھوٹے سے خطہ آزادکشمیرکے اندرکیاکچھ نہیں ہواہم نے نظام کوبدلاہے طبقاتی نظامی تعلیم کاخاتمہ کیاہے سرکاری اداروں کے وقارمیں اضافہ کیاہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کی تحریک ہے ہمیں خطہ کے اندراقتدارکابہت کم موقع ملامگرہم نے عوام کے لیے ،نوجوانوں،مزدوروں کسانوں اورآنے والی نسلوں کے کام کئے اساتذہ ذمہ داری شہری پیداکریں طلبہ کے اندرشعورکوبیدارکریں تاکہ وہ ملک وقوم کی خدمت کرسکیں۔