این اے 122پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے دھاندلی ثابت ہوجائے گی‘ میاں محمود الرشید

پیر 9 فروری 2015 16:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے دھاندلی ثابت ہوجائے گی، لاہور کے اس حلقے میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور دھاندلی کی پہلے ہی ایک رپورٹ کے ذریعے نشاندہی کی جا چکی ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ 100سے زائد پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جہاں پر فارم 14اور 15غائب ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید نے کہاکہ اصل معاملہ اب جوڈیشل کمیشن کا ہے اور اگر حکومت اس کے قیام کے لیے سنجیدگی سے غور نہیں کررہی جو بہت بدقسمتی کی بات ہے۔ہماری جماعت اس معاملے پر بہت صبر سے کام لے رہی ہے اور جس طرح شدت پسندی کے خاتمے کے لیے حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے عمران خان نے اسلام آباد کا دھرنا بھی ختم کردیا، اسی طرح حکومت کو بھی آگئے بڑھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہیہ مسئلہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں ہے بلکہ یہ تمام سیاسی جماعتوں کا مسئلہ ہے جس کو حل ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :