کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیراہتمام افضل گورو کی برسی کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا انعقاد

فاتحہ خوانی اور افضل گورو کا جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ

پیر 9 فروری 2015 16:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر میں شہید افضل گورو کی دوسری برسی کے موقع پر ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سید یوسف نسیم کنوینئر نے کی۔ مجلس میں شہید افضل گورو کی تحریک کے حوالے سے خدمات کو سراہا گیا اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

مجلس میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ شہید افضل گورو کی باقیات لواحقین کے حوالے کرے تاکہ ان کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں کی جاسکے۔

مقررین نے کہا کہ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مقررین میں میر طاہر مسعود‘ سید فیض نقشبندی‘ شیخ محمد یعقوب‘ عبداللہ گیلانی‘ بشار مرزا‘ عبدالمجید میر‘ الطاف احمد بٹ‘ محمد شفیع ڈار اور نذیر کونائی نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :