پنجاب یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام پانچ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کل شروع ہوگی

پیر 9 فروری 2015 17:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے زیر اہتما م آئن سٹائن کی سو سالہ تھیوری کی تقریبات کے سلسلے میں پانچ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جار ہا ہے۔ کانفرنس کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کل ( منگل ) صبح 10بجے سنٹر فار انڈر گرایجوئیٹ سٹڈیز کے الرازی ہال میں کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری کردہ بیان میں چیئرمین شعبہ ریاضی پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف نے کہا کہ کانفرنس میں امریکہ ، برطانیہ، اٹلی، جاپان، وینزویلا، ترکی، چائنہ اور سوئٹزرلینڈ سمیت200ملکی و غیر ملکی تحقیق دان شرکت کرتے ہوئے 60تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے۔

انہو ں نے کہا کہ کانفرنس دنیا بھر کے نوجوان سائنسدانوں اور تحقیق دانوں کے لئے تحقیقی علم، تجربات، نئی جدتیں، تحقیقی نتائج ، گریویٹیشنل اور Mathematical Physicsکے میدان میں نئے رجحانات بارے جاننے کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں قومی و بین الاقوامی مقاصد اور ٹارگٹس حاصل کرنے میں مدد دے گی۔

متعلقہ عنوان :